سیاسی قیدیوں کی آج زنجیری بھوک ہڑتال

حیدرآباد /12 ستمبر ( این ایس ایس ) سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق کمیٹی ( سی آر پی ٹی ) میں آج کہا کہ ورنگل ، وشکھاپٹنم اور دیگر جیلوں میں موجود سیاسی قیدی 13 ستمبر کو سیاسی قائدین کے یوم حقوق کے موقع پر اپنے مطالبات کی تائید میں زنجیری بھوک ہڑتال کا آغاز کریں گے ۔ ویراسم لیڈر ورا ورا راؤ اور سی آر پی پی کے جنرل سکریٹری بال رویندر ناتھ نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کی مطالبات میں ان سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل ہے جو 10 سال کی قید مکمل کرچکے ہیں ۔ جیلوں میں قیدیوں کو خاطر خواہ سہولتیں اور طبی خدمات کی فراہمہی اور غیر طبعی اموات کا انسداد بھی شامل ہے ۔