حیدرآباد 4ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ تلگودیشم کے کارگذار صدر ریونت ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ سیاسی فائدہ کیلئے اضلاع کی تنظیم نو کی جارہی ہے ۔ انہو ں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے ایوان اسمبلی میں یہ وعدہ کیا تھا کہ ریاست کے اضلاع کی تنظیم نو سائنٹفک انداز سے کی جائے گی لیکن اس کیلئے غیر سائنٹفک طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ اضلاع کی تنظیم نو کی حکومت کو کیوں عجلت ہے ؟ انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ اضلاع کی تنظیم نو کیلئے تشکیل شدہ کمیٹی نے کن اصولوں کے مطابق تجاویز دی ہیں؟