بیجنگ، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کسی کو بھی اپنے خلاف یا سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے ہانگ کانگ کا استعمال نہیں ہونے دے گا۔بیجنگ کے سینئر افسر نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ چین کے رہنما مسلسل ہانگ کانگ میں آزادی کے مطالبے کے سلسلے میں ہونے والے احتجاج سے فکر مند ہیں۔ ہانگ کانگ کو برطانیہ نے 1997 میں ‘ایک ملک، دو قوانین’کے تحت حوالے کر دیا تھا۔ہانگ کانگ کے چین میں لیاسون دفتر کے سربراہ جانگ جیومنگ نے اتوار کو سرکاری ٹی وي کو دیئے گئے انٹرویو میں کہاکہ بیجنگ ہانگ کانگ کی خود مختاری پر مداخلت نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک ہانگ کانگ کی بات ہے ، کسی کو بھی ایسا کچھ بھی کرنے کی اجازت نہیں ہے جو ملک کی خود مختاری یا سیکورٹی کو نقصان پہنچائے ۔ کسی کو بھی مرکزی حکومت کے حق یا ہانگ کانگ کے اصل قانون کو چیلنج کرنے کا حق نہیں ہے ۔