سیاسی جماعتیں تمام ہندوستانیوں کی ہوتی ہے کسی مذہب یا فرقہ کی نہیں : اکھلیش یادو

لکھنؤ : کانگریس صدر راہل گاندھی کے ان کی پارٹی کو مسلمانو ں کی پارٹی بتائے جانے پر جاری سیاسی گھمسان کے درمیان سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو بھی آگئی ہے ۔اکھلیش یادو نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت کسی مخصوص مذہب یا فرقہ کی نہیں ہوتی ہے بلکہ وہ پورے ملک کی پارٹی ہوتی ہے ۔

ایس پی سربراہ نے پارٹی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ کانگریس مسلمانو ں کی پارٹی ہے مگر میں کہتا ہوں کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی کسی ایک مذہب یا فرقہ کی کبھی نہیں ہوتی وہ تو تمام ملک کی پارٹی ہوتی ہے ۔واضح رہے کہ اکھلیش یادو نے یہ بیان ایسے وقت دیا جب مودی نے ایک جلسہ سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ میں نے ایک اخبار میں پڑھا ہے جس میں کانگریس یہ کہہ رہی ہے کہ وہ مسلمانوں کی پارٹی ہے یا مسلم خواتین کو ؟

وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس تو مسلم خواتین کے مسائل مثلاً طلاق ثلاثہ پر ان کے خلاف ہے تو پھر یہ تمام مسلمانوں کی پارٹی کیسے ہوئی یہ تو صرف مسلم مردوں کی پارٹی ہے ۔