حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع دفتر روزنامہ سیاست عابڈس میں تعلیم و غیر تعلیم یافتہ افراد کے لیے ضامن روزگار کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، اکاونٹنگ پیاکیجس ، آٹو کیاڈ ، تھری ڈی ، میاکس ، ڈی ٹی پی اور فلم اینڈ ٹیلی ویژن ایڈیٹنگ اور ریوٹ کی خصوصی تربیت کا انتظام ہے ۔ ادارہ ہذا سے تاحال سینکڑوں طلباء وطالبات نے اس سے استفادہ کر کے ملک و بیرون ملک برسر روزگار ہیں ۔ ادارہ سیاست کے زیر نگرانی چلنے والے محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر میں ماہر اساتذہ کی خدمات دستیاب ہیں ۔ ادارہ ہذا میں ہر ماہ مختلف پیشہ ورانہ کورسیس میں داخلے دئیے جاتے ہیں اور یہ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دئیے جاتے ہیں ۔ امیدوار کو کسی بھی کورسیس میں داخلے کے لیے حد عمر کی کوئی قید نہیں ہے ۔ داخلے کے خواہش مند افراد یا نوجوان محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر سے راست یا فون نمبرات 9642786042 ۔ 9652813994 پر ربط کریں ۔۔