سیاست کے زیر اہتمام پولیس کانسٹبلس تحریری امتحان کوچنگ

20 اپریل تک کلاسیس میں توسیع امیدواروں کو داخلے کا موقع
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام پولیس کانسٹبلس کے تحریری امتحان کی بالکل فری کوچنگ کلاسیس عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں چلائی جارہی ہے اس کا امتحان 24 اپریل تک ملتوی ہوا ہے ۔ اس ضمن میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کوچنگ کلاسیس میں توسیع کا اعلان کیا اور جو امیدوار اس سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں ان کو داخلے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ جو امیدوار پولیس کانسٹبلس کے تحریری امتحان کیلئے فارمس داخل کئے وہ اس کلاس میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ جناب سید خالد محی الدین اسد کوچنگ کوآرڈینٹر سے عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں صبح 7 بجے تا 11 بجے کے دوران رابطہ کرتے ہوئے شریک ہوسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ کوچنگ سال 2002 سے ادارہ سیاست کے تحت ہورہی ہے اور سینکڑوں امیدوار محکمہ پولیس میں ملازمت حاصل کرچکے ہیں ۔