سیاست کے زیر اہتمام مانو کا ڈپلوما ان جرنلزم کورس

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے فاصلاتی طرز تعلیم ڈپلومہ ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن میں داخلے جاری ہیں ۔ خواہش مند طلباء و طالبات اسٹڈی سنٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد سے فارم بحق ’ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ‘ کے نام 200 روپئے کا ڈی ڈی بناکر حاصل کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ 10 اپریل فارم حاصل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے اسٹڈی کوآرڈینٹر محمد ریاض احمد 9985628567 اور زاہد فاروقی 9848256515 پر ربط کریں ۔۔