حیدرآباد ۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے تحت جاری مختلف سرگرمیوں کے ایک حصہ کے طور پر صحت عامہ کیلئے حجامہ کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں۔ چنانچہ عوام کے مثبت اور حوصلہ افزاء ردعمل کو ملحوظ رکھتے ہوئے حجامہ کیمپ دفتر سیاست کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر رکھے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست نے یہاں محبوب حسین جگر ہال میں خواتین کے حجامہ کیمپ میں آغاز سے قبل کیا اور کہا کہ ادارہ سیاست صحت عامہ کیلئے اپنی خدمات کو وسعت دینے کا خواہاں ہیں۔ ہر ماہ ایسے کیمپ رکھے جائیں گے۔ حجامہ سے حدیث نبوی میں شفاء سے متعلق حوالہ جات ملتے ہیں اور کئی کہنہ امراض سے شفاء ہے۔
ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت اے پی جو اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر ہے، کہا کہ حجامہ قدیم طریقہ علاج ہے۔ آج کئی یونانی اطباء اس کو کامیابی سے چلارہے ہیں۔ حجامہ کیمپ مرد حضرات اور خواتین کیلئے الگ رکھا جاتا ہے۔ آج کا کیمپ صرف خواتین کیلئے تھا جو ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی زیرنگرانی جن ڈاکٹرس نے اس کیمپ میں خدمات انجام دی، ان میں ڈاکٹر منیر فاطمہ، ڈاکٹر کوثر فاطمہ، ڈاکٹر جبیں فاطمہ، ڈاکٹر ہاجرہ بیگم، ڈاکٹر ممتاز بیگم، ڈاکٹرشاہین بانو، ڈاکٹر شمیم سلطانہ، ڈاکٹر ممتاز جہاں، ڈاکٹر رفعت بیگم، ڈاکٹر نوشین النساء، محترمہ تبسم فاطمہ شامل ہیں۔ کیمپ سے زائد از 200 خواتین نے استفادہ کیا۔ مس نیہا نے رجسٹریشن کیا۔ کیمپ کے انعقاد میں جناب ایم این بیگ، محی الدین اسد، فہیم الدین نے نمایاں رول ادا کیا۔