حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) سیاست کیریئر ایکسپو کا نہایت معلوماتی انداز میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، جس میں بچہ کو 30 مختلف پروفیشنل کس طرح کریں۔ عمل انداز میں اسکولی طلبہ پیش کریں گے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کی زیرنگرانی یہ کیریئر ایکسپو محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا جارہا ہے۔ نیو ماڈل ہائی اسکول کے طلبہ سی اے، ڈاکٹر، انجینئر، آئی اے ایس، جرنلسٹ، منیجر، ہوٹل مینجمنٹ، پائلٹ، اکنامکسٹ، سیاستداں، ٹیچر، پروفیسر کس طرح بن سکتے ہیں، عملی مظاہرہ کریں گے۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر سیاست اس پروگرام کے کنوینر ہے۔ جناب خلیل الرحمن سکریٹری نیو ماڈل اسکول کا اشتراک حاصل ہے۔