ممبئی : سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے باغی رہنما یشونت سنہا نے ملک میں صورتحال انتہائی سنگین اور دانشوروں کو ساسمت میں غورکرنا ہوگا ۔ کیونکہ سیاست کے ذریعہ مذہب ، زبان او رذات پات کے نام پر عوام کا استحصال ہورہا ہے۔حالانکہ سیاست کا مقصد معاشرہ میں اصلاح کا کام ہوتاہے۔مگر مفاد پرست خود کی ساکھ بچانے کے لئے اس کا استحصال کررہے ہیں ۔ جو کہ ایک تشویش ناک امر ہے۔
ممبئی میں ایک کتاب کی رسم اجراء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنہا نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سیاست دوسروں سے مختلف پائی جاتی ہے ۔بیرون ملک اس کی اصلاح کیلئے استعمال کیاجاتا ہے۔لیکن یہاں کے لوگوں میں منافرت اورتفرقہ پیدا کرنے کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے مودی حکومت کا نام لئے بغیر کہا کہ ہم اپنے حق کا بھر پور استعمال کرتے ہیں برسر اقتدار لوگوں میں اصلاح کا بگل بجائیں تا کہ ملک کو ترقی و کامرانی کی جانب لے جایا جاسکے ۔کیونکہ ملک میں امن و امان او رقومی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کی اشد ضرورت ہے او ر اس کیلئے ہر ایک کو آگے آنا چاہئے ۔
اس موقع پر جسٹس سری کرشنا نے بھی بیان میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فرقہ پرستی اور تعصبیت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے۔ اس کے لئے آپس میں بھارہ چارہ ضروری ہے۔