سیاست پکوان کلاسیس میں آج کے شیف

شیف آکاش کا آج سیاست کوکری کلاسیس میں مظاہرہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ماہر پکوان شیف آکاش ان کے نام کی طرح بلندی کا خواب دیکھا اور وہ سچ ہوگیا ۔ انہوں نے پہلی بار جیک پیپنس کے اہتمام کردہ پکوان شو میں شرکت کی ۔ وہ اپنی پکوان شوق کی تکمیل کے لیے پریسڈینسی کالج آف ہوٹل مینجمنٹ بنگلور سے وابستہ ہوئے ۔ یہاں انہیں پکوان کے تجربات ہونے لگے ۔ گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہیں آئی ٹی سی گارڈینیا سے وابستہ ہوئے ۔ آئی ٹی سی کے ہوٹل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں خدمات کی انجام دہی کے دوران آکاش کو باورچی اور یہاں تیار کی جانے والی مختلف ڈشیس کے بارے میں جانکاری حاصل ہونے لگی ۔ بعد ازاں سال 2016 میں آکاش آئی ٹی سی کاکتیہ حیدرآباد میں بحیثیت ماہر پکوان شیف خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ آکاش روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام کوکری پکوان کلاسیس میں آج پکوان مظاہرہ انجام دیں گے ۔۔
شیف سنکارا کا آج سیاست کوکری کلاسیس میں مظاہرہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ماہر پکوان شیف سکالا سنکارا رائلسیما کے دیہات مدن پلی سے تعلق رکھتے ہیں گریجویشن کی تکمیل کے بعد سنکارا بے روزگار تھے گاؤں میں یومیہ مزدوری پر کام کرنے لگے انہیں اسی دوران ایک آئی اے ایس عہدیدار کے مکان میں ملازمت مل گئی یہاں سے ان کے پکوان کا سفر شروع ہوا یہاں سنکارا نے آندھرا غذاؤں سے واقفیت حاصل کی اور پھر ترکاری اور مصالحہ دار پکوانوں کا تجربہ کرنے لگے ۔ سنکارا کے خاندان میں کوئی پکوان سے زیادہ واقف نہیں تھا تاہم آبا و اجداد کے چند طریقہ پکوان کو انہوں نے قبول کرلیا اور پھر ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ ہوئے اور دکشن آئی ٹی سی کاکتیہ حیدرآباد سے رجوع ہوئے جہاں انہوں نے مختلف جنوبی پکوان ڈشیس میں مہارت حاصل کی ۔ سنکارا موجودہ طور پر بحیثیت اسسٹنٹ ماسٹر شیف آئی ٹی سی کاکتیہ حیدرآباد میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام سیاست پکوان کووکری کلاسیس میں شیف سنکارا آج پکوان کا مظاہرہ انجام دیں گے ۔