سیاست پولیس کانسٹبلس کوچنگ کیلئے سینکڑوں امیدواروں کا انتخاب

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں کوچنگ کا آغاز، ماہر لکچررس سے خدمات حاصل
حیدرآباد 5 اگسٹ (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام محکمہ پولیس میں کانسٹبلس کے تقررات کے لئے تحریری امتحان کی کوچنگ کے ساتھ فزیکل ٹسٹ کی ٹریننگ فری رکھی گئی ہے۔ گزشتہ کی ٹریننگ سے محکمہ پولیس میں سینکڑوں امیدواروں کا انتخاب ہوا۔ اب جبکہ حکومت تلنگانہ نے پولیس کانسٹبلس کی 16 ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کے لئے تحریری امتحان رکھا ہے اس کے لئے عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں شام کے اوقات میں کوچنگ کلاسیس رکھی گئی ہیں۔ امتحانی نقطہ نظر سے امیدواروں کو تیار کرنے کے لئے ماہرین کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے فری کلاسیس ہورہی ہیں۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے زیرنگرانی اور جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کی شخصی دلچسپی سے پولیس ٹریننگ چلائی جاتی ہے جس کی وجہ تاحال سینکڑوں امیدوار محکمہ پولیس سے وابستہ ہوئے۔ اب جبکہ پہلے مرحلہ میں تحریری امتحان رکھا گیا جو جنرل نالج، سائنس، ذہانت، ابتدائی ریاضی میاتھس کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات ہوتے ہیں۔ مسٹر ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے امیدواروں کو تحریری امتحان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس کے ذریعہ ہی آپ دوسرے مرحلہ کے فزیکل فٹ نس اور دوڑ ، جمپ کے لئے اہل قرار پاتے ہیں۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ رنگاریڈی اور دیگر اضلاع کے امیدوار اس کوچنگ سے استفادہ کررہے ہیں۔ مسٹر منظور احمد کوآرڈی نیٹر کوچنگ کلاسیس نے بتایا کہ سال حال ماہر اساتذہ جناب عبدالرحمن اور مسٹر بدر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو ان امتحان کی کوچنگ کے لئے خصوصی طور پر طلبہ کو تیار کرتے ہیں۔ جو امیدوار فارم داخل کئے تھے وہ شام 4 بجے تا 7 بجے کے درمیان ان کوچنگ میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کرسکتے ہیں۔