سیاست و ملت فنڈ کے دوبہ دوپروگرام کی جھلکیاں

٭ ۔ سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام 94 ویں دوبہ دو ملاقات پروگرام کا آغاز 11 بجے دن ہوا۔
٭۔ ریاست مہاراشٹرا کے ایک وفد نے آج دو بہ دو ملاقات پروگرام کا تفصیلی معائنہ کیا جن میں جناب اکرم الجبار خان ریٹائرڈ چیف انکم ٹیکس کمشنر ( پونے) ، ولایت احمد ( ممبئی) ریٹائرڈ انجینئر حکومت مہاراشٹرا سماجی کارکن سلیم اللہ ( پونے ) ایڈوکیٹ ربانی باگوان ( لاتور ) اور دوسرے موجود تھے۔
٭ ۔ ڈاکٹر شکیل اے صمدانی پروفیسر علیگڑھ یونیورسٹی شعبہ قانون و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ پروگرام کا جائزہ لینے کے بعد کافی مسرور نظر آئے۔
٭۔ پروگرام میں ریاست مہاراشٹرا کا وفد اور ڈاکٹر شکیل اے صمدانی کو مختلف کاؤنٹرس پر لے جاکر والینٹرس کا تعارف کروایا گیا تو وہ بڑے متاثر نظر آئے۔
٭ ۔ پروگرام میں تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے کاؤنٹرس کا نظم کیا گیا وہیں معذورین ، تاخیر سے شادی اور عقد ثانی کے علاوہ آن لائن رجسٹریشن کروانے کی بھی سہولت مہیا کی گئی۔
٭۔ سیاست اور ملت فنڈ کی جانب سے یو ٹیوب، فیس بُک اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ راست ٹیلی کاسٹ کی سہولت تھی۔
٭۔ پروگرام میں 100 لڑکوں کے اور 150 لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن ہوئے۔ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔