سیاست و ایم ڈی ایف کا کریم نگر میں رشتوں کا دوبدو پروگرام

25 اکٹوبر کو ایس بی ایس فنکشن ہال میں مقرر، جناب زاہدعلی خاں و دیگر شرکت کریں گے
حیدرآباد 12 اکٹوبر (دکن نیوز) سیاست و میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم اور مسلم بہبود کمیٹی ضلع کریم نگر کے تعاون و اشتراک سے شہر کریم نگر میں دوسرا دوبدو ملاقات پروگرام 25 اکٹوبر بروز ہفتہ 10 بجے دن تا 5 بجے شام ایس بی ایس فنکشن ہال، گودام گڈہ روڈ کشمیر گڈہ کریم نگر میں منعقد ہوگا۔ اس دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت سید محی الدین صدر مسلم بہبود کمیٹی کریم نگر کریں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست شرکت کریں گے۔ اعزازی مہمان کی حیثیت سے عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف شرکت کریں گے۔ اس دوبدو پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل شہر کریم نگر میں ہوئے دوبدو ملاقات پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں والدین و سرپرستوں نے حصہ لے کر اس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے رجسٹریشن کروائے جس کے مسلم بہبود کمیٹی نے ان لڑکے و لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے میں ابھی تک مصروف ہے اور مزید اس میںسرعت پیدا کرنے کے لئے یہ دوسرا دوبدو ملاقات پروگرام مددگار و معاون ثابت ہوگا۔ سید محی الدین صدر مسلم بہبود کمیٹی کریم نگر نے بتایا کہ دوبدو ملاقات پروگرام کے اعلان کے ساتھ ہی والدین و سرپرستوں میں مسرت کی لہر دوڑ چکی ہے۔ اُنھیں چاہئے کہ اپنے ہمراہ بائیو ڈاٹاز کی کاپی اور دو عدد فوٹوز لائیں۔ حیدرآباد سے میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم (ایم ڈی ایف) کا ایک وفد جن میں عابد صدیقی صدر فورم، محمد عبدالقدیر نائب صدر، محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری، احمد صدیقی مکیش آرگنائزنگ سکریٹری، محمد نصراللہ خان پبلسٹی سکریٹری فورم و دیگر روانہ ہونگے۔ مسلم بہبود کمیٹی ضلع کریم نگر کے ذمہ دار ریاض علی رضوی، سید عرفان الحق، سید ضمیرالدین احمد، سید امام الدین، محمد عبداللہ، سید محسن محی الدین، محمد ندیم الدین صدیقی، سید مقصود توکلی، سید مخدوم علی، قاضی احمد منقبت شاہ خان و دیگر نے اہلیان کریم نگر، تعلقہ جات و مواضعات میں مقیم مسلمانوں سے اپیل کی کہ اس پروگرام سے استفادہ کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849152827 ، 9394801526 پر ربط کریں۔