سیاست و ایم ڈی ایف کا ٹولی چوکی میں رشتوں کا دوبدو پروگرام

حیدرآباد 2 نومبر (دکن نیوز) ادارہ سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام 36 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 9 نومبر بروز اتوار 10 بجے دن تا 3 بجے دن ایس اے ایمپیرئیل گارڈن، ٹولی چوکی روڈ پر منعقد ہوگا۔ اس پروگرام میں خصوصی طور پر صرف اور صرف (سیکنڈ میریج) رشتہ دستیاب رہیں گے۔ ایسے لڑکے و لڑکیاں جو طلاق و خلع سے دوچار ہوئے ہیں اُن کے والدین و سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہیکہ رشتہ طے کرنے کیلئے فوری طور پر ایم ڈی ایف کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست (عابڈس) پر اپنا رجسٹریشن کروالیں۔ دفتر ایم ڈی ایف پر روزانہ اور دوبدو ملاقات کے روز ایمپیرئیل گارڈن (ٹولی چوکی) پر ہر دو جگہ رجسٹریشن کی مفت سہولت رہے گی جس کا کوئی معاوضہ نہیں لیا جائے گا۔ ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ 36 واں دوبدو ملاقات پروگرام صرف و صرف عقدثانی کے رشتوں اور کسی وجہ سے شادی میں تاخیر ہوئی ہے اُن کے لئے رکھا گیا ہے۔ وہ اپنے ساتھ دو عدد فوٹوز رکھیں۔ اُنھوں نے والدین و سرپرستوں اور عقدثانی کے خواہشمندوں سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔