سیاست و ایم ڈی ایف کا رشتوں کے لیے مفت دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام مسلم لڑکیوں و لڑکوں کی شادیوں کے لیے رشتہ طئے کرنے کے سلسلے میں والدین و سرپرستوں کا 37 واں دوبدو ملاقات پروگرام ہفتہ 24 جنوری ، 10 بجے دن تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ، ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ پروگرام میں میڈیسن ، فارمیسی ، انجینئرنگ ، ایم بی اے ، پوسٹ گریجویٹس ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، حافظ و عالم فاضل ، کامیاب لڑکوں و لڑکیوں کے سینکڑوں پیامات والدین و سرپرستوں کے مشاہدے کے لیے دستیاب رہیں گے ۔ اس کے علاوہ عقد ثانی کے پیامات بھی شامل رہیں گے ۔ دوبدو پروگراموں کے ذریعے تاحال 5000 سے زائد رشتے طئے پاچکے ہیں ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست پر ہفتہ میں چھ دن والدین وسرپرستوں کا ہجوم رہتا ہے ۔ جو پیامات کا جائزہ لینے کے لیے جمع ہوتے ہیں ۔ شہر کے دور دراز اور اضلاع سے بھی والدین و سرپرست مفت خدمات سے استفادہ کیا کرتے ہیں ۔ عابد صدیقی نے بتایا کہ پروگرام کے موقع پر والدین کے لیے رجسٹریشن کاونٹرس قائم کئے جائیں گے ۔ جہاں والدین بائیو ڈاٹا اور فوٹوز کے ہمراہ رجسٹریشن کرواسکیں گے ۔ اس کے علاوہ ایک علحدہ کمپیوٹر سیکشن بھی قائم رہے گا جہاں کمپیوٹرس پر لڑکوں و لڑکیوں کے فوٹوز اور ان کے بائیو ڈاٹاس کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ ایم اے قدیر ، اقبال احمد خاں ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، ڈاکٹر ایس اے مجید ، خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری ، میر انور الدین ، سید ناظم الدین ، محمد شاہد حسین ، الیاس باشاہ ، خدیجہ سلطانہ ، شاہین افروز ، وحیدہ سلطانہ ، کوثر جہاں ، محمد نصر اللہ خاں ، احمد صدیقی مکیش ، محمد برکت علی ، محمد فرید الدین اور دیگر عہدیداروں نے والدین و سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 37 ویں دوبدو ملاقات پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔