سیاست و ایم ڈی ایف کا دوبدو پروگرام

حیدرآباد 17 اپریل (دکن نیوز) ادارہ سیاست و میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام 30 واں دوبدو ملاقات پروگرام 27 اپریل بروز اتوار گولکنڈہ گارڈن فنکشن ہال، پلر نمبر 123 ، مہدی پٹنم رنگ روڈ پر 10 بجے دن تا 4 بجے شام مقرر ہے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ اب تک شہر میں 29 واں دوبدو ملاقات پروگرام مختلف محلہ جات میں منعقد کئے گئے جہاں پر والدین و سرپرستوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر اپنے لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں کے سلسلہ میں مدد حاصل کی جس میں قابل ذکر میڈیسن، انجینئرنگ، ایم بی اے، ایم سی اے، ایم اے، گریجویٹس، پوسٹ گریجویٹس، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، حافظ، عالم، فاضل لڑکوں اور لڑکیوں کی رشتوں کی نشاندہی اور کونسلنگ کا انتظام رہے گا۔ عقدثانی کے لئے رشتوں کا علیحدہ کاؤنٹر بھی رہے گا۔ والدین و سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اس دوبدو ملاقات پروگرام میں اپنے لڑکوں و لڑکیوں کے دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا ساتھ رکھیں۔ مزید تفصیلات جناب ایم اے قدیر نائب صدر 9394801526 پر ربط کریں۔