27 اپریل ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، ضامن روزگار کورس پر خصوصی توجہ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل (راست) ادارہ سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام ووکیشنل گرمائی کیمپ 2015 ء کے دوسرے بیاچ کا 2 مئی سے آغاز ہوگا جو 10 جون تک جاری رہے گا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے ایسے مراکز جو دوسرے بیاچ کے لئے کورس کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں، وہ 27 اپریل یا اس سے قبل اپنی درخواستیں دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست میں داخل کر کے رجسٹریشن کروالیں۔ گرمائی ووکیشنل کیمپ میں کمپیوٹر کورس، اسپوکن انگلش، فزیو تھراپی ، ویڈیو گرافی ، ٹیلرنگ ، مہندی ڈیزائیننگ ، بیوٹیشن ، موتی کارونگ اور دیگر کورسس شامل ہیں ۔ کورس کی تکمیل کے بعد تربیت یافتگانہ کو سرٹیفکٹس اور خصوصی انعامات دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مراکز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں مومنٹوز پیش کئے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کیلئے محمد فرید الدین 9885376518 اور محمد برکت علی 9700088110 کوآرڈی نیٹرس سے معلوم کی جاسکتی ہیں۔ جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے مراکز کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عصر حاضر میں ان کورسس کی اہمیت اور افادیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسلم طالبات و خواتین اور لڑ کوں کیلئے معاون روزگار ان کورس کی تربیت کا اہتمام کریں۔