حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( راست ) : ادارہ سیاست و ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے سرپرستوں کے لیے پہلا مفت دوبدو پروگرام بہ تعاون مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی اور جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی صدارت میں 8 فروری بروز اتوار حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر پرانی حویلی منڈی میر عالم 2 تا 6 بجے منعقد ہوگا ۔ جناب علی رضا صدر کمیٹی نے بتایا کہ اس پروگرام کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ سرپرست ، روزنامہ سیاست مدیر اعلی جناب زاہد علی خاں کے زیر سرپرستی چلائے جانے والے ادارے میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم پہنچ کر اپنے لڑکے و لڑکیوں کے لیے بائیو ڈاٹا کا مشاہدہ کر کے رشتے طئے کررہے ہیں ۔ پروگرام پہلے مرحلہ کے موقع پر والدین اپنے ہمراہ تازہ فوٹو و بائیو ڈاٹا ساتھ لائیں ۔ مزید تفصیلات جناب علی رضا 9391144469 و جناب ایم اے قدیر نائب صدر ایم ڈی ایف 9394801526 پر ربط کریں ۔۔