سیاست و ایم ڈی ایف سے ایس ایس سی کی مفت کوچنگ

کوچنگ سنٹر سے ادخال درخواست کی کل آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر (دکن نیوز) ادارہ سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام ایس ایس سی امتحانات کے پیش نظر مسلم طلباء و طالبات کی مکمل اور باقاعدہ کوچنگ کیلئے مسلم اکثریتی علاقوں میں مفت کوچنگ سنٹرس قائم کئے گئے ہیں جہاں 2 جنوری سے باضابطہ طور پر کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ جناب محمد برکت علی کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ ایم ایم کوچنگ سنٹرس قاضی پورہ فون نمبر 9291642857، گلبرٹ مشن ہائی اسکول تالاب کٹہ نزد مسجد قباء فون نمبر 9291682731، مدینہ ٹریننگ سنٹر قاضی پورہ 9052393972، اے بی بی آر گروپ آف انسٹیٹیوٹ ریاست نگر 9848445550، این آئی سی ایس معین پلانٹ کا بالائی حصہ چارمینار بس ڈپو اور آرچرڈ دی اسکول شاستری پورم 9908110405، الاحسان ہائی اسکول فاروق نگر 9030008080، ایور گرین اکیڈیمی آف ایکسلینس العین کالونی شاہین نگر 9704354754، محمود اسٹڈی سنٹر، امان نگر اے، یاقوت پورہ 9948380969 میں فی الحال کوچنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ، احمد صدیقی مکیش آرگنائزنگ سکریٹری نے تعلیمی اداروں سے خواہش کی ہیکہ وہ کوچنگ سنٹرس چلانے کے خواہشمند ہوں تو وہ 2 جنوری سے قبل اپنی درخواستیں دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست (عابڈز) میں داخل کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر  9700088110 پر ربط کریں۔