٭ 67 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام میں آج تقریباً 3000 والدین اور سرپرستوں نے شرکت کی۔
٭ ملاپ گارڈن فنکشن ہال میں والدین کا اس قدر ہجوم نظر آیا کہ فنکشن ہال اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔
٭ والدین کی فرمائش پر پوسٹ گریجویٹس، گریجویٹ، عقدثانی کے لئے مخصوص کونسلنگ کا انتظام کیا گیا تھا۔
٭ سب سے زیادہ ہجوم عقدثانی کے کاؤنٹر پر رہا۔
٭ دو بہ دو پروگرام میں خاتون سماجی جہدکار محترمہ نفیسہ خان نے شرکت کی اور اس پروگرام کے وسیع تر انتظامات پر اظہار خوشنودی کیا۔
٭ 67 ویں دو بہ دو پروگرام میں جناب علیم خان فلکی نے جو جدہ سے تشریف لائے تھے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی نہایت بے باک اور دو ٹوک لفظوں میں والدین سے خطاب کیا۔
٭ فنکشن ہال کے باہر موٹر گاڑیوں کی پارکنگ کا باقاعدہ نظم تھا اور پولیس نے انتہائی معقول بندوبست کیا تھا۔
٭ جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے کافی دیر تک پروگرام میں شرکت کرکے فکرمند والدین اور سرپرستوں سے بات چیت کی۔
٭ دو بہ دو پروگرام میں کونسلرس اور والینٹرس کو پیامات کی نشاندہی اور باہمی مشاورت کے سلسلہ میں والدین کی رہنمائی اور اعانت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
٭ آج کے مخصوص پروگرام میں لڑکوں کے 46 اور لڑکیوں کے 136 نئے رجسٹریشن درج کئے گئے۔