کل ایم پی گارڈن فنکشن پیالیس مہدی پٹنم میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : والدین اور سرپرستوں کے اپنے لڑکے اور لڑکی کے رشتوں کے لیے سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام 72 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 29 جنوری کو صبح 10 تا 4 بجے شام ایم پی گارڈن فنکشن پیالیس روبرو آر ٹی سی بس ڈپو ، مہدی پٹنم مقرر ہے ۔اس پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلی ایم ڈی ایف کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب آصف پاشاہ سابق وزیر قانون ، جناب خواجہ رضوان الدین ، جناب خواجہ اسحاق الدین پروپرائٹرس ایم پی گارڈن شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم اور ایم ڈی ایف کی کارکردگی اور رشتوں کے لیے جو کاوشیں ، طبی اور تعلیمی میدانوں میں ہورہی ہیں واقف کروائیں گے ۔ پروگرام میں میڈیسن ، انجینئرنگ ، گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، انٹر میڈیٹ ، دسویں جماعت ( ایس ایس سی ) ، حافظ و عالم لڑکوں کے لیے علحدہ علحدہ کاونٹرس ترتیب دیے جارہے ہیں تاکہ والدین بالمشافہ وہاں متعین کونسلرس اور والینٹرس کی رہبری حاصل کرتے ہوئے بائیو ڈاٹاس کی روشنی میں گفتگو کرسکتے ہیں ۔ عقد ثانی اور تاخیر سے ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتہ بھی ملاحظہ کے لیے رکھے جائیں گے ۔ والدین کی سہولت کے لیے رجسٹریشن کاونٹر قائم کیا جارہا ہے ۔ رجسٹریشن کے لیے بائیو ڈاٹا اور فوٹوز دینے کے بعد والدین کے لیے ضروری ہے کہ ان کے ہاں مزید فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس ہوں تاکہ ایک دوسرے سے بات چیت کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے ۔ کونسلنگ کے لیے سہولت کے علاوہ کمپیوٹر پر لڑکوں کے فوٹوز دیکھنے کی سہولت مہیا کی جارہی ہے ۔ جناب زاہد فاروقی کی نگرانی میں کمپیوٹرس پر ماہرین والدین کو بتلائیں گے ۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ پریسڈینٹ فورم نے بتایا کہ 72 ویں دو بہ دو ملاقات کے پروگرام کی تیاریاں جاری ہیں ۔ ایم پی گارڈن پر 10 بجے دن سے رجسٹریشن کاونٹر کام کریں گے ۔ اس کاونٹرس سے والدین دعاؤں کے پمفلٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ فورم کے ذمہ داران اور اراکین مسرس محمد تاج الدین ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، میر انور الدین ، سید الیاس باشاہ ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خان ، خدیجہ سلطانہ ، محمد احمد ، ڈاکٹر دردانہ ، محمد برکت علی ، لطیف النساء ، رئیس النساء ، زاہد فاروقی ، امتیاز ترنم ، کوثر جہاں ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، سید اصغر حسین ، اے اے امین ، شبانہ نعیم ، مہر النساء ، صمد خان اور دیگر اراکین نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ بہ پابندی وقت شرکت کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔