س4ستمبر کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مقرر، جناب زاہدعلی خان صدارت کریں گے
حیدرآباد 29 اگست (دکن نیوز) ادارہ سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں رشتوں کے انتخاب کے لئے65 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 4 سپٹمبر 2016 ء 10 بجے دن تا 4 بجے شام، ایس اے ایمپرئیل گارڈن (ٹولی چوکی مین روڈ) میں مقرر ہے۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف والدین اور سرپرستوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انھیں ضروری ہدایات دیں گے۔ اس پروگرام میں والدین اور سرپرستوں کو اس بات کی اجازت رہے گی کہ وہ لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین سے بائیو ڈاٹاس کی روشنی میں تبادلہ خیال کریں گے جس کے لئے اس پروگرام میں بھی ایم سی اے، بی سی اے، ایم بی اے، انجینئرنگ، ایم بی بی ایس، پوسٹ گریجویشن، گریجویشن، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، حافظ و عالم فاضل کے ساتھ عقدثانی کے کاؤنٹرس بھی رہیں گے۔ والدین کے لئے اس پروگرام میں رجسٹریشن کی سہولت رہے گی۔ اس لئے اپنے ہمراہ والدین دو عدد بائیو ڈاٹاس اور دو عدد فوٹوز ساتھ رکھنا نہ بھولیں۔ 10 بجے دن سے نئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ والدین اس نادر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتے کو طے کریں۔ جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں جتنے دو بہ دو پروگرامس منعقد کئے گئے ان سے والدین نے استفادہ کیا۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر نائب صدر فورم 9394801526 پر ربط کریں۔