آج رائیل ریجنسی گارڈن آصف نگر روڈ پر مقرر، جناب ظہیرالدین علی خان سرپرستی کریں گے
حیدرآباد ۔28 مئی (دکن نیوز) ادارہ سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے شادیوں کیلئے رشتوں کا دوبہ دو ملاقات پروگرام 60 ویں منزل طئے کرچکا ہے۔ اس پروگرام میں مسلم والدین اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کی تلاش میں مجتمع ہوتے ہیں۔ اب تک سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم نے دونوں شہروں ہی نہیں بلکہ ریاست کے اضلاع میں یہ پروگرام رکھ کر والدین کیلئے آسانی پیدا کی ہے۔ اتوار 29 مئی کو رائیل ریجنسی گارڈنس (آصف نگر) میں منعقد ہوگا۔ سرپرستی جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب اے کے خان ڈائرکٹر جنرل پولیس اینٹی کرپشن بیورو حکومت تلنگانہ، جناب سعید بن محمد القعیطی اور جناب فیصل بن علی القعیطی پروپرائٹرس رائیل ریجنسی گارڈنس (آصف نگر) شرکت کریں گے۔
قرأت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوگا۔ احمد صدیقی مکیش بارگاہ رسالت مآب ؐ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم نے بتایا کہ اس پروگرام میں لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کو موقع دیا جائے گا کہ باہمی مشاورت کے ذریعہ رشتوں کا انتخاب کریں اس کیلئے جو سوپروائزرس، کونسلرس اور والینٹرس مختلف زمروں میں رہیں گے وہ والدین کی رہبری و رہنمائی کریں گے۔ اس لئے والدین کو صرف یہی کرنا ہیکہ اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس کی کاپیز اور دو سے زائد فوٹوز ضرور رکھیں تاکہ ایک دوسرے کو بتانے میں سہولت ہوسکے۔ پروگرام میں میڈیسن، انجینئرنگ، پوسٹ گریجویٹ، ایم اے، ایم کام، بی کام، ایم ایس سی، ایم بی اے، گریجویٹس، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، عالم، حافظ و فاضل اور عقدثانی کے علاوہ تاخیر سے شادی کے رشتے اور جن والدین نے ایم ڈی ایف میں رجسٹریشن کروائے ہیں وہ اس پروگرام میں شریک رہیں گے۔ پروگرام میں کمپیوٹر سیکشن ہوگا جس کے انچارج زاہد فاروقی ہوں گے۔ کمپیوٹرس کی مدد سے انجینئرنگ اور گریجویٹس کے لڑکوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ والدین اور سرپرستوں کو شرکت کی عام اجازت رہے گی۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم نے والدین سے خواہش کی کہ پابندی وقت اس پروگرام میں شرکت کریں۔ اضلاع کے والدین اور سرپرست بھی اس پروگرام میں اپنے بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کرواکر رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ایم ڈی ایف کے اراکین مسرس تاج الدین، میر انورالدین، الیاس باشاہ، احمد صدیقی مکیش، محمد نصراللہ خان، محمد فریدالدین، محمد برکت علی، محمد شاہد حسین، سید ناظم الدین، خدیجہ سلطانہ، محمد احمد، محمد واحد، سید اصغر حسین، صالح بن عبداللہ باحاذق، اے اے کے امین، رئیس النساء، افسر سعیدہ، سیدہ محمدی، آمنہ فاطمہ، ڈاکٹر ناظم علی، ڈاکٹر سیادت علی، رفیعہ سلطانہ ثانیہ، محمد عبدالصمد خان اور دیگر اراکین نے والدین سے پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔