سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

29 جنوری کو مہدی پٹنم میں مقرر، جناب زاہد علی خان صدارت کرینگے
حیدرآباد ۔ 23 (دکن نیوز) سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتے طئے کرنے کیلئے والدین اور سرپرستوں کا 72 واں ’’دوبہ دو ملاقات پروگرام‘‘ اتوار 29 جنوری کو صبح 10 تا 4 بجے شام ایم پی گارڈن فنکشن ہال، روبرو آر ٹی سی بس ڈپو (مہدی پٹنم) مقرر ہے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف فورم کا تعارف اور خیرمقدم کریں گے۔ دوبہ دو ملاقات پروگرام کا مقصد یہ ہیکہ اس کے ذریعہ والدین اور سرپرستوں کو اس بات کی سہولت پہنچائی جائے کہ وہ اپنے لڑکے اور لڑکی کے رشتہ کا انتخاب تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے کرسکیں جس کیلئے ہر پروگرام کی طرح اس پروگرام میں بھی زمرہ بنائے جائیں گے جن میں میڈیسن، انجینئرنگ، پوسٹ گریجویٹ، گریجویٹ، ایم بی اے، ایم سی اے، انٹرمیڈیٹ، حافظ، عالم اور دیگر پیشہ سے تعلق رکھنے والے لڑکوں کے کاؤنٹرس رہیں گے۔ عقدثانی کیلئے علحدہ کاؤنٹر بھی ہوگا۔ جناب ایم اے قدیر آرگنائزنگ صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ والدین اور سرپرستوں کو چاہئے کہ وہ نئے رجسٹریشن (اپنے لڑکے اور لڑکی کا) کروانے کیلئے بائیو ڈاٹا اور فوٹوز ضرور لاکر پروگرام سے قبل رجسٹریشن کرواکر کارڈ حاصل کرلیں۔ اس کے ساتھ انہیں مزید فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کا رکھنا بھی ضروری ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔