سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

اتوار کو رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں مقرر ‘ جناب ظہیرالدین علی خان صدارت کریں گے
حیدرآباد۔یکم جون ( دکن نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے رشہ ازدواج سے منسلک کرنا اور اُن کیلئے موزوں اور من پسند رشتوں کا ملنا ناگزیر ہوچکا ہے ۔ ایسے میں ’’سیاست ‘‘ اور ’’ میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم ‘‘ کی عرصہ دراز سے یہ کوشش رہی کہ اپنے آب و تاب کے ساتھ ریاست بھر میں ایک نمایاں مقام پیدا کیا جائے ۔ اس لئے جو والدین اضلاع و مضافاتی علاقوں سے شہر آتے ہیں وہ ضرور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم اور سیاست کے زیراہتمام منعقدہ اس پروگرام کی اس نایاب سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے رجسٹریشن کروالیتے ہیں ۔ اس لئے میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست میں بھی یہ سہولت 11بجے دن تا 5 بجے شام تک روزانہ رہا کرتی ہے ۔ گدشتہ اتوار رائل ریجنسی گارڈن ( آصف نگر ) میں دوبہ دو ملاقات پروگرام رکھا گیا تھا ۔ 62واں پروگرام آئندہ اتوار 10بجے دن رائل ریجنسی گارڈن روبرو پٹرول پمپ آصف نگر میںیہ دوبہ دو پروگرام منعقد ہونے جارہا ہے ۔ اس پروگرام کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ ’’سیاست‘‘ کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب قادر علی خان سابق وائس چیرمین اور ایم ڈی اے بی میناریٹیز فینانس کارپوریشن ‘ جناب سعید بن محمد القعیطی و جناب فیصل بن علی القعیطی پروپرائیٹر رائل ریجنسی گارڈن شرکت کریں گے ۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم نے بتایا کہ والدین کے بیحد اصرار پر یہ پروگرام کا انعقاد ناگزیر ہوچکا ہے ۔ گذشتہ دوبدو ملاقات پروگرام میں دیکھا گیا کہ والدین وقت مقررہ پر پہنچ نہ پائے اور وقت اتنی تیز رفتاری سے نکل گیا کہ وہ رشتوں کا انتخاب بھی کر نہ سکے ۔ اس لئے اُن سے خواہش کی گئی کہ وہ وقت مقررہ کا خاص خیال رکھیں اور رائل ریجنسی گارڈن پہنچ جائیں ۔ یہ پروگرام اسلئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ رمضان کا متبرک ماہ بالکل قریب ہے اور کئی لڑکے و لڑکیاں جو بیرونی ممالک اس ماہ میں آتے ہیں ۔ اس دوبدو پروگرام میں انجنیئرنگ ‘ میڈیسن ‘ پوسٹ گریجویٹ ‘ گریجویٹ ‘ ایم بی اے ‘ ایم سی اے ‘ بی ایڈ ‘ انٹرمیڈیٹ ‘ ووکیشنل ‘ ایس ایس سی ‘ حافظ و عالم کے علاوہ کم پڑھے لکھے لڑکوں اور لڑکیوں کے سینکڑوں پیامات دستیاب رہیں گے ۔ عقد ثانی کا ایک علحدہ کاؤنٹر مقرر کیا جاتا ہے ۔ کمپیوٹرس کی مدد سے بائیوڈاٹا  اور فوٹوز کے ملاحظہ کیلئے علحدہ کاؤنٹر قائم کیاگیاہے ۔ والدین اور سرپرست 10بجے دن ہی شادی خانہ میں موجود رہیں اور وہ شادی خانہ پہنچتے ہی رجسٹریشن کروائیں تاہم انہیں اپنے ساتھ دو عدد فوٹوز اور بائیوڈاٹا لانا ہوگا ۔ بائیوڈاٹا اور فوٹوز کی مدد سے والدین باہمی مشاورت کرسکتے ہیں ۔ دوبہ دو ملاقات پروگرام میں وقت بڑی تیزی کے ساتھ گذر جاتا ہے اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھیں اور زیادہ توجہ رشتہ پر دیں ۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9394801526 پر محمد عبدالقدیر کارگزار صدر سے ربط کریں ۔