حیدرآباد ۔ 27 جون (راست) سیاست و مائناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے 43 واں دوبدو ملاقات پروگرام 5 جولائی اتوار کو خواجہ منشن فنکشن ہال مانصاحب ٹینک، بنجارہ ہلز روڈ پر منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر مائناریٹی ڈیولپمنٹ فورم خیرمقدم کریں گے۔ جناب ارشد نواب ٹی آر ایس لیڈر مہمان خصوصی ہوں گے۔ دوبدو پروگرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور والدین و سرپرستوں کے بے حد اصرار کے باعث رمضان المبارک میں یہ پرگرام منعقد کیا جارہا ہے جو صبح 10 تا 4 بجے شام جاری رہے گا۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ رہے گی کہ اس میں والدین و سرپرست رشتوں کے انتخاب میں باہمی مشاورت کرسکیں گے جس کے مختلف زمرے بنائے جارہے ہیں، جن میں ایس ایس سی سے لیکر پوسٹ گریجویشن اور میڈیسن ایم بی بی ایس اور بی یو ایم ایس کے کاونٹرس شامل ہیں۔ محمد عبدالقدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ اس پروگرام کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا ساتھ میں رکھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد عبدالقدیر نائب صدر سے فون نمبر 9394801526 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔