سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا آج دو بہ دو پروگرام

ایم پی گارڈن مہدی پٹنم میں مقرر، جناب زاہد علی خان صدارت کرینگے
حیدرآباد ۔ 28 جنوری (دکن نیوز) سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کیلئے رشتے طئے کرنے کا 72 واں دوبہ دو ملاقات پروگرام جناب زاہد علی  خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف کی صدارت میں 29 جنوری اتوار کو صبح 10 تا 4 بجے دن ایم پی گارڈن روبرو مہدی پٹنم آر ٹی سی بس ڈپو مقرر ہے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب آصف پاشاہ سابق وزیر، جناب خواجہ رضوان الدین، جناب خواجہ اسحاق الدین پروپرائٹرس ایم پی گارڈن شرکت کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیرمقدم کریں گے اور فورم کی کارکردگی رشتوں کے جوڑنے، تعلیمی و طبی میدانوں اور دیگر امور میں ہورہی ہے۔ مصروفیات کا تعارف کروائیں گے۔ قاری الیاس پاشاہ کی قرأت اور جناب احمد صدیقی مکیش بارگاہ رسالت مآب ؐ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے۔ اس پروگرام میں میڈیسن، انجینئرنگ، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ایم بی اے، ایم سی اے، انٹرمیڈیٹ، دسویں جماعت (ایس ایس سی)، حافظ و عالم، عقدثانی اور تاخیر سے شادی کرنے والوں کیلئے علحدہ علحدہ کاؤنٹرس رہیں گے تاکہ والدین بالمشافہ وہاں موجود والدین سے گفتگو کرتے ہوئے متعین کونسلرس اور والینٹرس کی رہبری حاصل کرسکے۔ پروگرام میں والدین کی سہولت کیلئے رجسٹریشن کاؤنٹر رہے گا جن والدین نے ایم ڈی ایف کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست (عابڈز) میں اپنا رجسٹریشن کروالیا ہے انہیں رجسٹریشن کارڈ اور بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کی کاپی رکھنا ہوگا۔ رجسٹریشن کروالینے کے بعد لڑکے کے والدین کو پیلا ربن اور لڑکی کے والدین کو گرین ربن دیا جائے گا تاکہ شناخت میں آسانی ہوسکے۔ والدین کے ہاتھوں میں بائیو ڈاٹا کے نہ ہونے کی بناء باہمی تعارف میں دقتیں پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے فوٹو کاپیز اور بائیوڈاٹاس کی کاپیز ضرور رکھیں۔ کونسلنگ سنٹر کے علاوہ جناب زاہد فاروقی کی نگرانی میں کمپیوٹر سیکشن کام کرے گا۔ والدین لڑکے کے فوٹو اور بائیو ڈاٹاس کا مشاہدہ کرسکتے ہیں اور جو والدین آن لائن رجسٹریشن کے خواہاں ہوں وہ آن لائن رجسٹریشن دوبہ دو پروگرام میں کرواسکتے ہیں۔ ایم پی گارڈن میں 10 بجے دن سے رجسٹریشن کاؤنٹر کام کرے گا۔ پروگرام میں والدین کیلئے سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ حسب سابق کی طرح تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہے۔ رجسٹریشن کاؤنٹر پر دعاؤں کے پمفلٹ رہیں گے۔ اسے ضرور حاصل کریں۔ دعاؤں سے تقدیر بدلتی ہے۔ اس لئے نمازوں میں اپنے لئے اور اپنی اولاد کے مستقبل کیلئے اللہ کے حضور دعائیں مانگنی چاہئے۔ والدین اس پمفلٹ سے استفادہ کریں۔ مسرس محمد تاج الدین، ڈاکٹرایوب حیدری، میر انور الدین، سید الیاس باشاہ، خدیجہ سلطانہ، احمد صدیقی مکیش، محمد نصراللہ خان، محمد احمد، سید ناظم علی، ڈاکٹر دردانہ، رئیس النساء، زاہد فاروقی، محمد برکت علی، کوثر جہاں، صالح بن عبداللہ باحاذق، سید اصغرحسین، اے اے کے امین، شبانہ نعیم، مہرالنساء، امتیاز ترنم، رفیعہ سلطانہ ثانیہ، صمد خان، سیدہ محمدی، ڈاکٹر سیادت علی، لطیف النساء، فرزانہ اور دیگر اراکین و والینٹرس نے والدین سے خواہش کی کہ بہ پابندی وقت شرکت کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔