قریشی برادری کے لیے رشتوں کا انتخاب ہوگا ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : نیشنل سنٹرل مرکزی جمعیتہ القریش شیپ اینڈ گوٹ کے زیر اہتمام اور ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں رشتے طئے کرنے کے لیے والدین اور سرپرستوں کا خصوصی دوبدو ملاقات پروگرام 6 جنوری صبح 10 تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈنس فنکشن ہال آصف نگر ، روبرو پٹرول پمپ منعقد ہوگا ۔ قریشی برادری سے تعلق رکھنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے پیامات طئے کرنے کے سلسلہ میں پہلی بار اس نوعیت کا پروگرام رکھا گیا ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ جناب محمد سلیم رکن قانون ساز کونسل و صدر نشین تلنگانہ وقف بورڈ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جناب سعید بن محمد القیعطی ، جناب محمد عبدالستار چاند قریشی اور جناب فیصل بن علی القیعطی مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم کریں گے ۔ پروگرام کا آغاز جناب قاری سید الیاس باشاہ کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ جناب احمد صدیقی مکیش نعت شریف پیش کریں گے ۔ رجسٹریشن کا آغاز صبح 10 بجے سے رائل ریجنسی گارڈن پر ہوگا ۔ جہاں تین کاونٹرس بنائے گئے ہیں ۔ رجسٹریشن کے لیے والدین اور سرپرستوں کو اپنے ہمراہ لڑکے اور لڑکی کے دو عدد فوٹوز اور دو عدد بائیو ڈاٹاس لانا لازمی ہوگا ۔ رجسٹریشن کاونٹر پر لڑکوں کے والدین کے لیے پیلے ربن اور لڑکیوں کے والدین کے لیے سبز ربن جاری کئے جائیں گے تاکہ باہمی مشاورت میں سہولت ہوسکے ۔ کونسلرس اور والینٹرس کی رہنمائی میں والدین رشتوں کا انتخاب کریں گے ۔ مرکزی جمعیت القریش شیپ اینڈ گوٹ کے ذمہ داران جناب شیخ فیروز قریشی الوال والے ، صدر جمعیتہ القریش ، محمد حسین قریشی نورنکہ ، محمد امجد قریشی جالنہ ، عبدالمجید قریشی چھاونی ، رفیع قریشی اور سلیم قریشی نے قریشی برادران سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔ ایم ڈی ایف کے عہدیداران محمد تاج الدین ، ڈاکٹر ایس اے مجید ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، میر انور الدین ، سید الیاس باشاہ ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، خدیجہ سلطانہ ، ڈاکٹر دردانہ ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، اے اے کے امین ، محمد احمد ، کوثر جہاں ، محمدی بیگم ، ثانیہ ، ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر سیادت علی اور دوسروں نے والدین سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب سید خالد محی الدین اسد سے 9391160364 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔