سیاست وایم ڈی ایف کا شیعہ برادری کیلئے رشتوں کا دو بہ دو پروگرام17 جنوری کو مقرر

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام شیعہ برادری کے لیے چوتھا خصوصی دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 17 جنوری کو 2 بجے دن تا 6 بجے شام دیوڑھی حسینیہ عنایت جنگ بہادر ، منڈی میر عالم میں مقرر ہے ۔ جناب علی رضا صدر سیرت الزہرا کمیٹی کے تعاون سے منعقد شدنی پروگرام کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ شاعر اہلبیت جناب محمد علی وفا ( مقیم کویت ) مولانا مہدی علی ہادی ، مولانا خورشید حسین ، نواب سید اصغر حسین ( اصغر نواب ) مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم و تعاون کروائیں گے ۔ پروگرام میں شیعہ لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین و سرپرست باہمی مشاورت کے ذریعہ برسر موقع رشتوں کا انتخاب کریں گے ۔ جناب علی رضا نے والدین سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے لڑکے و لڑکیوں کے رشتے طئے کرنے کے لیے دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست پر رجسٹریشن کروائیں ۔ 17 جنوری کو دیوڑھی عنایت جنگ پر بھی دو بجے سے مفت رجسٹریشن کی سہولت حاصل رہے گی ۔ ممتاز شیعہ علماء مولانا شان حیدر ، مولانا میر علی ہادی ، آغا مصطفی ، میر حسن علی موسوی ، نوشاد ذوالفقار حسین ، محمد بہرام علی اور قطب الدین شاکر اور دوسروں نے استفادہ کرنے شیعہ برادری سے اپیل کی ہے ۔ والدین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کے ساتھ پروگرام میں شریک ہوں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9392287048 یا 9394801526پر ربط کریں ۔۔