نئی دہلی ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خاں نے کہا کہ وہ سیاست میں داخلہ کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے ۔ اور وہ سماجی خدمات پر توجہ مرکوز کریں گے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی میں بہتری کے لیے وہ تنظیم ’ بئینگ ہیومن ‘ کی سرگرمیوں کو وسعت دیں گے ۔ سلمان خاں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فی الحال شادی کا وہ کوئی منصوبہ نہیں رکھتے اور آئندہ بھی ایسا کوئی امکان نہیں ہے ۔۔