سیاست شاپنگ دھوم2015ء ،تیسرے مِنی ڈراکیلئے قرعہ اندازی

حیدرآباد۔ یکم /فروری ، ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2015ء کے تیسرے مِنی ڈرا کی تقریب آج دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوئی۔اس تقریب میں 63 انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرپہلے انعام کیلئے جناب مصطفی احمد چیف اکائونٹنٹ روزنا مہ سیاست نے قرعہ نکالا اور لروتم شکلا (زونی) اعجاز علی (ماوا انفرا) محمد حیدر( نگینہ شوزکمپنی) شیخ ارشد ( پالمس ایونیو) امیت (جاجو ساریز) سعید حسن (فضا ء ایکسکلوزیو)شیروز (کیلی شاپ)محمد علی (اسٹار ٹراویلس) سید بابا (فیوچرس الیکٹرانکس) محمد فہیم (کوہیرس فوڈ پراڈکٹس) اور دیگر نے قرعہ نکالے۔ سیاست شاپنگ دھوم 2015ء کے تیسرے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، کلر ٹیلی ویژن، واشنگ مشین، مائیکرو ویو اوون، انڈکشن اسٹو ‘ مکسر گرائینڈر ‘رائس کوکر‘ ویکیوم کلینر‘ ڈی وی ڈی پلیئر ٹوسٹر، آئیرن الیکٹرک کٹل اورانڈکشن اسٹو کی قرعہ اندازی کی گئی۔ ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق فرحت فیبرکس‘ کائنات‘ زونی‘ فیوچرس الیکٹرانکس‘ کیلی شاپ‘ کوہیرس فوڈ پراڈکٹس‘ فرحت فوڈ سنٹر‘ اسمارٹی اور ایس ستیہ نارائن جویلرس سے ہے۔ اس کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 51ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ تیسرے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر (2)پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اسکے علاوہ 2015 www.siasat.com/siasatshoppingdhoomپر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔