سیاست شاپنگ دھوم2014 کے پہلے مِنی ڈراکیلئے قرعہ اندازی

حیدرآباد29ڈسمبر( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2014 کے پہلے مِنی ڈرا کی تقریب آج دفتر ’سیاست‘ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں 12انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرپہلے انعام کیلئے میر شجاعت علی‘ جنرل مینجر سیاست نے قرعہ نکالااور بقیہ انعامات کیلئے جناب دلیپ‘ سری بالاجی رئیل اسٹیٹ‘ جناب عظیم دی پالمس ‘ جناب سید بدر الدین‘ سلک سنٹر جناب سید بابرفیوچرز الیکٹرانکس‘ جناب مسعود پرائڈ انڈیاڈیویلپرس‘ جناب نرسمہا انجلی الیکٹرانکس‘ جناب پردیپ سنگھ جاجو ساریز ‘ جناب سریناتھ اسٹیٹس‘ جناب محمد اکبر کھراناس ‘ جناب عرفان کائنات‘ جناب محمد دلاور پاکیزہ آنچل‘ جناب اوجول سری سائی بابا اسٹیل پیالیس جناب سلیم آر ۔ایس برادرس‘ جناب یعقوب نورانی لباس اور دیگر نے قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2014ء کے پہلے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، کلر ٹیلی ویژن، واشنگ مشین، مائیکرو ویو اوون، انڈکشن اسٹوو ‘ مکسر گرائینڈر ‘رائس کوکر‘ ویکیوم کلینر‘ ڈی وی ڈی پلیئر ٹوسٹر، آئیرن اور گفٹ ووچر کی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق برانڈ اسٹریٹ‘ سلک سنٹر‘ کیلی شاپ‘ پی ستیہ نارائن سنس جویلرس‘ جاجو ساریز فرحت فوڈ سنٹر‘انڈین گولڈسے ہے۔ انکے علاوہ ’سیاست‘ کی جانب سے 58 ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ پہلے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 2 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے ۔ اسکے علاوہ www.siasat.comپر دیکھی جا سکتی ہے۔ سیاست شاپنگ دھوم کادوسرا منی ڈرا 8جنوری2015 کو ہوگا۔