سیاست شاپنگ دھوم2014ء

تیسرے مِنی ڈراکیلئے قرعہ اندازی‘31خصوصی اور 60ترغیبی انعامات کی پیشکش
حیدرآباد۔19جنوری ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2014ء کے تیسرے مِنی ڈرا کی تقریب آج دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوئی۔مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 31انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرپہلے انعام کیلئے جناب محمد اسلم خاں ایڈورٹائزمنٹ مینجر روزنامہ سیاست اور جناب محمد عظیم الدین ‘ سرکیولیشن مینجر‘ کے علاوہ عبدالقادر‘ نورانی لباس‘ شعیب الرزاق ‘ وازا بوٹیک‘ محمد برکت‘نفیس انٹیررس ‘ سید افتخار علی ‘ البیک فوڈس‘ مسعود احمد ‘ پرائیڈ انڈیا ڈیولپرس‘ حبیب العیدروس‘ بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ محمد اصغر ‘ سورج بھان جیویلری‘ محمد عامر خاں ‘ العریبیہ ہوٹل‘ محمد سکندر ‘ شالیمار شوز ‘ ایم اے سلیم‘ آر۔ایس ۔برادرس اور دیگر نے قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2014ء کے تیسرے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، کلر ٹیلی ویژن، واشنگ مشین، مائیکرو ویو اوون، انڈکشن اسٹوو ‘ مکسر گرائینڈر ‘رائس کوکر‘ ویکیوم کلینر‘ ڈی وی ڈی پلیئر ٹوسٹر، آئیرن اور گفٹ ووچرس کی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس تیسرے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق عرفات ٹورس اینڈ ٹراویلس ‘ شالیمار شوز‘ لٹل شاپی‘ جاجو شی اینڈ کڈس‘بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ تلسی ‘ کائنات‘ الہی ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ اسٹیٹس سے ہے۔ ان کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ تیسرے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر صفحہ 2پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اسکے علاوہ www.siasat.comپر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ سیاست شاپنگ دھوم کاچوتھا منی ڈرا 30جنوری کو منعقد ہوگا۔ بمپر ڈر ا تقریب جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے 31جنوری کے بجائے 07فروری کو پیپلزپلازا نیکلس روڈ پر منعقد کی جائیگی۔