سیاست شاپنگ دھوم ‘پہلے انعامی ٹوکن نمبر کی وضاحت

حیدرآباد ۔ 29 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم کی قرعہ اندازی کے دوران ہوئے ہنگامہ سے شرکاء محظوظ ہورہے تھے اور قرعہ اندازی کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے انجام دی۔ شاپنگ دھوم کے پہلے انعام کے حقدار کا اعلان انھوں نے کیا اور ٹوکن نمبر کے اعلان میں ہونے والی سہو کے سبب ٹوکن نمبر 750144کی جگہ 750141 کا اعلان کیا گیا جو کہ سبحان بیکری کے گاہک کے حق میں گیا ۔ سیاست شاپنگ دھوم کے پہلے انعام نسان ڈاٹسن ریڈی گو گولڈ کے حقدار 750144 کے ٹوکن کے حامل گاہک قرار پائے ہیںجوکہ سبحان بیکری کی ہی ہیں۔ قارئین 21 جنوری 2018 ء کے اخبار میں شائع ٹوکن نمبر کی تصحیح فرماتے ہوئے 750141کی جگہ 750144 پڑھیں ۔ قرعہ اندازی کی مکمل ویڈیو گرافی اور شواہد دفتر سیاست کے پاس محفوظ ہیں ۔ اگر کسی کو اس مسئلہ پر اعتراض ہے تو وہ راست دفتر سیاست کے شعبۂ مارکٹنگ سے رجوع ہوتے ہوئے اپنے مسئلہ کے متعلق تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ شاپنگ دھوم کے دوران ہوئی اس سہو کے سبب ہونے والی غلط فہمی پر ادارہ کو افسوس ہے ۔