سیاست سے سبکدوشی کی تردید : چدمبرم

سیواگنگا۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے سیاست سے سبکدوشی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کو موقع دے رہے ہیں تاکہ کانگریس پارٹی کو مستحکم اور طاقتور بنایا جاسکے ۔ انھوں نے کہاکہ بعض صحافتی گوشوں میں یہ اطلاعات شائع ہوئی کہ وہ سیاست سے سبکدوش ہورہے ہیں لیکن حقیقت یہ نہیں ہے ، وہ صرف نوجوانوں کو موقع فراہم کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے ۔