سیاست ریلیف فنڈ ملت اکاونٹ سے اسکالر شپس کی تقسیم

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سیاست ریلیف فنڈ ملت اکاونٹ کی جانب سے آج تقریبا 54 طلبہ و طالبات میں 1,23,000 روپیوں کے اسکالر شپس تقسیم کئے گئے ۔ تقسیم اسکالر شپس کی تقریب گولڈن جوبلی ہال دفتر سیاست میں منعقد ہوئی ۔ ڈاکٹر عروج احمد سعودی عرب کے ہاتھوں اسکالر شپس کی رقم تقسیم کی گئی ۔

اس موقع پر طلباء و طالبات کے علاوہ اولیائے طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ روزنامہ سیاست کے سیاست ریلیف فنڈ ملت اکاونٹ کے ذریعہ غریب اور مستحق طلبہ کو حصول تعلیم میں آسانی کے لیے اسکالر شپس کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے جس سے اب تک سینکڑوں امیدواروں نے استفادہ کر کے اپنی تعلیم کے سلسلہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔۔