سیاست جشن نکاح کا آج افتتاح

شادی کے درکارتمام اشیاء کا ایک ہی چھت تلے انتظام
تفریح ‘ لوازمات اور شاپنگ کا بہترین امتزاج
حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مسلم خاندانوں میں نکاح کی تقاریب کسی جشن سے کم نہیں ہوتی ‘ خوشیوں اور مسرتوں کے ان مبارک و مسعود لمحات میں نہ صرف دلہا دلہن کے والدین بلکہ قریبی رشتہ دار بھی نہایت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہیں ۔ ان تقاریب کا اہتمام کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاںہوتی ہیں ۔ سجاوٹ ‘ بناوٹ ‘ روشنی اور ہر طرح کے ڈیکوریشن کے ساتھ ساتھ پکوان کے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ خاص طور پر نکاح کی تقریب سے پہلے کپڑوں کا انتخاب نت نئے ڈیزائن اور من پسند ملبوسات کے انتخاب میں کئی دن لگ جاتے ہیں ۔کپڑوں اور زیورات کی خریداری کے لئے بڑے مالس اور دیگر مشہور شاپنگ سنٹرس کے چکر لگاتے ہوئے اعلی ٰسے اعلیٰ اور معیاری خریداری کی جاتی ہے ۔ شادی کی ہر تقریب کے لئے الگ الگ ڈیزائن کے ملبوسات ‘ مہندی سے لے کر سجاوٹ کی ہر چیز خریدی جاتی ہے ۔ والدین کی ان ضرورتوں اور خواہشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ادارہ سیاست نے گذشتہ سال سے جشن نکاح کا آغاز کیا ہے تاکہ ایک ہی چھت تلے ہر طرح کی خریداری کے لئے مکمل اور اعلیٰ درجہ کے اشیاء مہیا کی جاسکیں۔ چنانچہ گذشتہ سال سٹی کنونشن (نامپلی) میں جشن نکاح کا اہتمام کیا گیا جس سے بڑی تعداد میں والدین ‘ سرپرست اور ان کے رشتہ داروں نے بھرپور استفادہ کیا ۔ اس بارے میں عوام کے بے حد اصرار پر جمعہ ‘ ہفتہ ‘ اتوار 30 ستمبر تا 2 اکٹوبر 2016 تک جشن نکاح خواجہ منشن مانصاحب ٹینک میں منعقد کیا جا رہا ہے ‘ جس میں ہر طرح کی اشیاء دستیاب رہیں گی ۔ جن میں زیورات ‘ خواتین و مردانہ ملبوسات  ‘ فٹ ویئر ‘ پکوان کی اشیاء ‘ فوڈ سنٹرس ‘ کرانہ اینڈ جنرل اسٹور ‘ کیٹررس اور دیگر شامل رہیں گے ۔ سیاست  ۔ کشش کے تعاون و اشتراک سے یہ جشن نکاح منایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں تمام تجارتی اور کاروباری ادارے حصہ لے رہے ہیں ۔ جن میں کرشمہ ‘ ڈیورو سلپ میٹرس ‘ پرنس میجسٹک‘ مخدوم بگ مال ‘ذیشان گارمنٹس‘ پارس جویلرس ‘ اے ایم آرانفرااسٹرکچر‘ لٹل شاپی ‘اسا گولڈ‘ مالابار گولڈ و ڈائمنڈس ‘ پوجا ساریز‘ میٹرو فٹ ویئر ‘ حیدرآباد ہاوز ‘ عرفان ٹکسٹائیلس ‘ پی جینس انفراء ‘ پاکیزہ آنچل ‘ لائیف ‘ نورانی لباس ‘ مبارک رشتے ‘ اور حیدرآباد کے دیگر اہم شاپس شامل ہیں ۔ اس بار نمائش میں سیاست کے رشتوں سے متعلق ویب سائیٹ کا بھی اسٹال رہے گا ۔ فوڈ کورٹ میں حیدرآباد ہاوز کی جانب سے حیدرآبادی کھانوں کے کئی ایٹمس بھی ہوں گے ۔ یہ نمائش والدین اور رشتہ داروں کے لئے ایک سنہری اور شاندار موقع ہے جس سے بھرپور‘ استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ جمعہ 30 ستمبر سے آغاز ہونے والی اس تین روزہ نمائش کے لئے خواجہ منشن کا انتخاب خریداروں کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے ۔ جہاں کار پارکنگ کی بھی سہولت ہے ۔ جشن نکاح کے اوقات 10بجے دن تا رات 8 بجے ہوں گے ۔ افتتاح کمشنر انفارمیشن تلنگانہ نوین متل (آئی اے ایس ) کریں گے ‘ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی صدارت  ہوگی ۔ جشن نکاح میں سیاست آرٹ گیلری کا بھی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کئے لئے فون نمبرات : 9985277030, 9908025687سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔