حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سیاست ایس ایس سی تلگو سکنڈ لینگویج کی رسم اجرائی 7 اکٹوبر کو چار بجے شام جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی جناب آصف پاشاہ سابق ریاستی وزیر قانون و صدرنشین آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی اے پی تلنگانہ ہوں گے ۔ آئی نہرو بابو ، محمد ساجد علی اعزازی مہمانان ہوں گے ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے طلباء ، سرپرستوں اور اسکول ذمہ داران سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔۔
اے پی کے آرٹی سی بس اسٹینڈس اور ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کا ہجوم
حیدرآباد،4اکتوبر(یواین آئی)دسہرہ کی تعطیلات کے اختتام کے بعد حیدرآباد واپسی کے لئے آرٹی سی بس اسٹینڈس اور ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے ۔ہر سال دسہرہ منانے کے لئے حیدرآباد میں مقیم آندھرائی افراد اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہوتے ہیں اور دسہرہ منانے کے بعد دوبارہ حیدرآباد واپس ہوجاتے ہیں۔رائل سیما کے کڑپہ کے بس اسٹینڈس کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کے بس اسٹینڈس اور ریلوے اسٹیشنوں پر بھی عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے جن کے لئے خصوصی بسیں اور خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔