حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : علاقہ چمپا پیٹ میں سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے اتوار 13 اگست کو صبح 10 تا 4 بجے دن روز گارڈن فنکشن ہال ، ساگر روڈ میں رشتوں کا دو بدو پروگرام منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ پروگرام میں شادیوں کے برسر موقع رشتے طئے کرنے کی سہولت رہے گی ۔ فنکشن ہال میں اس بار بھی میڈیسن ، انجینئرنگ ، پوسٹ گریجویشن ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم ، حافظ اور عقد ثانی و تاخیر سے شادی کے علاوہ معذورین کے لیے بھی رشتے دستیاب رہیں گے ۔ جن والدین اور سرپرستوں نے سابق پروگرامس میں یا دفتر ایم ڈی ایف میں رجسٹریشن کروائے ہوں انہیں دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں جو والدین نئے رجسٹریشن کروائے ہیں بالخصوص گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کے لیے کاونٹر پر لڑکوں کے نام و قابلیت اور برسر روزگار کمپنی و مقام کا اعلان کیا جائے گا تاکہ تب ہی والدین ایک دوسرے سے مشاورت کرسکے ۔ اس کے علاوہ دیگر زمروں کے لیے حسب سابق پروگراموں کی طرح خصوصی کاونٹرس رہیں گے وہاں بھی ایک دوسرے سے باہمی مشاورت و تبادلہ خیال کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف اور جناب محمد عبدالقدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ نے بتایا کہ پروگرام سے استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔