سیاست ایمسیٹ کوچنگ کلاسیس

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ ( انجینئرنگ / میڈیسن ) تلنگانہ میں 14 مئی کو اور اے پی میں 8 مئی کو مقرر ہے ۔ اس میں شریک ہونے والے طلباء وطالبات کے لیے کوچنگ کلاسیس صبح 8 تا 11 بجے دن دو مقامات پر چارمینار ، میں سری چندرا جونیر کالج موتی گلی خلوت اور مہدی پٹنم آصف نگر میں رائل ریجنسی گارڈن میں رکھی گئی ہیں ۔ ماہرین ایمسیٹ جناب اکبر الدین صدیقی ، اجمیر شریف ، وسیم صابر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ اتوار کو مختلف تنظیموں کے اہم ماڈل ٹسٹ پیپرس برائے ایمسیٹ 2015 ہوں گے ۔ مسٹر سید سلمان ، طیب انس بیگ اور منظور احمد سے امیدوار فون نمبرات 8977198117 ۔ 9059486152 پر ربط کریں ۔۔