حیدرآباد 28 مارچ(سیاست نیوز) انٹر میڈیٹ کے بعد انجینئرنگ میڈیکل انٹرنس ایمسیٹ 14 مئی کو مقرر ہے اس میں شریک ہونے والے طلبہ کیلئے سیاست ایمسیٹ کوچنگ اور ماڈل ٹسٹ سیریز رکھی گئی ہے ۔ آصف نگر مہدی پٹنم علاقہ کیلئے رائل ریجنسی گارڈن میں اور چارمینار علاقہ کیلئے سری چندرا جونیر کالج موتی نگر میں رکھا گیا ہے ۔ اتوار 29 مارچ کو صبح 9 بجے تا 11 بجے ایمسیٹ تیاری / تعارفی سیشن میں ماہر ایمسیٹ اکبر الدین صدیقی کا لکچر ہوگا ۔ طلباء و طالبات وقت پر شریک ہوکر استفادہ کریں ۔