حیدرآباد۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) ادارۂ سیاست کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ایس ایس سی (انگلش میڈیم) کوئسچین بینک نے نصاب اور نئے ماڈل کے مطابق جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈی ای اوکی زیرنگرانی ماہر اساتذہ نے تیار کیا ہے۔ اس ہفتہ اشاعت عمل میں آئے گی اور رسم اجرائی کے بعد مفت تقسیم کی جائے گی۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر کے بموجب انگلش میڈیم کی کوئسچین بینک اور پھر اُردو میڈیم کیلئے کوئسچین بینک شائع ہوگی۔