حیدرآباد 29 مارچ (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام ایس ایس سی کوئسچن بینک شائع کرکے مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔ سال حال نیا نصاب اور نئے طریقہ امتحان کے یہ مشقی سوالات پر تیار کردہ کتاب نہایت مفید ثابت ہوئی۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے بموجب اس سال ایس ایس سی زبان دانی اردو / ہندی اور زبان دوم تلگو میں ایس ایس سی کوئسچن بینک سے کافی زیادہ سوالات آئے ۔ طلباء، اساتذہ نے اس سے کافی مدد حاصل ہونے کا اظہار کیا۔