حیدرآباد 26 جنوری (سیاست نیوز) ہر سال کی طرح اس سال بھی ایس ایس سی کوئسچن بینک انگلش میڈیم کے پانچ مضامین ماہر اساتذہ نے جناب احمد بشیرالدین فاروقی کی زیرنگرانی مرتب کیا ہے۔ اس کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں 29 جنوری چہارشنبہ شام 4 بجے محبوب حسین جگر ہال عابڈس میں انجام پائے گی۔ ایم اے حمید نے طلباء و طالبات، سرپرستوں اور اساتذہ سے وقت پر شریک ہوکر مفت کوئسچن بینک حاصل کرنے کی خواہش کی ہے۔