سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک مارچ 2014 کا رسم اجراء

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز ) جناب احمد بشیر الدین فاورقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ کی اطلاع کے بموجب بہادر پورہ زون کے ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کاتیار کردہ ایس ایس سی کوئسچن بنک (انگریزی میڈیم ) کا رسم اجرائی 29 جنوری 2014ء بروز چہارشنبہ 4 ساعت شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست جناب زاہد علی خان صاحب چیف ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں مقرر ہے ۔ صدور مدارس ، اساتذہ، طلباء و طالبات اور سرپرستوں سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ جناب ایم اے حمید نظامت انجام دیں گے ۔