حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایس ایس سی زبان دوم تلگو کوئسچن بینک کی رسم اجرائی 7 اکٹوبر کو شام 4 بجے مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اس کی رسم رونمائی کریں گے ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے ایس ایس سی طلبہ ، سرپرستوں اور اسکول انتظامیہ سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ہے ۔ ایم اے حمید کی نظامت ہوگی ۔ یہ کوئسچن بینک شہر اور اضلاع میں مفت تقسیم کیا جائیگا ۔۔