حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی کے سکنڈ لینگویج تلگو کی کوئسچن بینک ادارہ سیاست کے تحت سال 2018-19 کا ماہرین کے زیر نگرانی تیار ہوچکا ہے ۔ اس کی رسم اجرائی پیر 8 اکٹوبر کو جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر مقرر ہے ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ پٹی ایجوکیشنل آفیسر نے اسکولی طلبہ اور انتظامیہ سے وقت پر شرکت کرتے ہوئے مفت کتب حاصل کرنے کی خواہش کی ۔ زبان دوم تلگو ، انگلش میڈیم اور اردو میڈیم طلبہ کے لیے ہے ۔ ایم اے حمید کی نظامت ہوگی ۔۔