حیدرآباد ۔ 6 اکٹوبر (سیاست نیوز) ایس ایس سی انگلش ؍ اردو میڈیم کے سکنڈ لینگویج تلگو کا کوئسچن بنک کی رسم اجرائی تقریب بروز پیر 8 اکٹوبر کو 4:30 بجے شام سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر مقرر ہے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں رسم رونمائی عمل میں آئے گی۔ مہمان خصوصی مسٹر پی لکشماریڈی ایڈیشنل ڈائرکٹر ایجوکیشن ریٹائرڈ اور اعزازی مہمان ٹی روی کمار ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ ہوں گے۔ احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی زیرنگرانی ماہر اساتذہ نے کتاب کو مرتب کیا ہے۔ مسز منظوراحمد، محمد معید، خواجہ علی شعیب نے ایس ایس سی زیرتعلیم طلباء و طالبات سرپرستی اور اسکول صدور سے وقت مقررہ شریک ہوکر مختلف تلگو کتب حاصل کرنے کی اپیل کی۔