سیاست ایس ایس سی اردو میڈیم کوئسچن بینک کی رسم اجرائی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ایس ایس سی اردو میڈیم کے پانچ مضامین کا سال 2019 کا کوئسچن بینک ادارہ سیاست کے تحت ماہرین مضامین نے مرتب کیا ہے ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی بہادر پورہ منڈل زون کے اساتذہ کی خدمات حاصل کیے گئے ۔ اس کی رسم اجرائی جمعہ 14 دسمبر 4-30 بجے شام جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں گولڈن جوبلی ہال احاطہ سیاست عابڈس میں مقرر ہے ۔ جناب محمد قمر الدین چیرمین میناریٹی کمیشن مہمان خصوصی ہوں گے اور مسٹر روی کمار ڈپٹی ای او بہادر پورہ اعزازی مہمان ہوں گے ۔ ایم اے حمید نے اسکول انتظامیہ ، صدور مدارس ، اساتذہ اور طلباء ، سرپرستوں سے وقت پر شریک ہو کر مفت کوئسچن بینک حاصل کرنیکی اپیل کی ہے ۔۔